کیریبیئن پریمیئر لیگ، عماد وسیم کی پہلے ہی میچ میں شاندار پرفارمنس

 کیریبیئن پریمیئر لیگ، عماد وسیم کی پہلے ہی میچ میں شاندار پرفارمنس

 ایک نیوز: کیریبیئن پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں عماد وسیم نے جمیکا تلاواز کو فتح دلا دی۔

رپورٹ کے مطابق کیریبیئن پریمیئرلیگ کے پہلے میچ میں عماد وسیم نے آل راؤنڈ پرفارمنس سے جمیکا تلاواز کو سینٹ لوشیا کنگز پر 11 رنز سے فتح دلا دی ہے۔جمیکا کے188 رنز کےہدف میں لوشیا کنگز ٹیم 8 وکٹ پر 176 رنز بناسکی۔ روسٹن چیس نے سب سے زیادہ 53 رنز اسکور کیے جبکہ عماد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ محمد عامر  نے4 اوورز میں 47 رنز کھائے جبکہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

اس سے قبل جمیکا نے 187 رنز بنائے، برینڈن کنگ 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد نے 19 رنز ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے بنائے۔