ایک نیوز: رینجرزاورپولیس کی گڈاپ ٹاؤن میں بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کے 2 مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزم فرمان اورداؤد سےدستی بم اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم فرمان اللہ کالعدم تنظیم داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزم کےپی باجوڑ اورکراچی میں دہشتگرد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا ایک ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہوا تھا، ٓملزم کے دیگر قریبی ساتھی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزم فرمان اللہ کے خلاف پی آئی بی کالونی میں سنگین مقدمات درج ہیں۔ ملزم داود کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور ملزم نے حال ہی میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ملزم اپنے ساتھی فرمان کے ساتھ مل کر گروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔