ایشیا کپ،پی سی بی کی جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت

ایشیا کپ،پی سی بی کی جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت

ایک نیوز: پاکستان نے جے شاہ سمیت دیگر ایشیائی بورڈز کے حکام کو ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 30 اگست کو شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ میزبان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہوگا، 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز جبکہ دیگر 9 سری لنکا میں شیڈول ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر و سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو افتتاحی میچ دیکھنے کیلیے مدعو کیا گیا اس کیساتھ ساتھ دیگر ایشیائی بورڈ حکام کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے البتہ جے شاہ کی آمد کا کوئی امکان نہیں۔

گزشتہ دنوں ڈربن میں آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر ان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی، ذکا اشرف نے اس وقت جب انھیں پاکستان آنے کا کہا تو وہ مان گئے مگر بعد میں انکار کر دیا تھا۔