ایک نیوز: پولیس نے حسان نیازی سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق درخواست پرپولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور کی جانب سے ایک صفحے پر مشتمل تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں،حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیں،ملزم کو ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کردیاگیا،حسان نیازی کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو گا۔