نصیرآباد؛ ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

نصیرآباد؛ ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
کیپشن: بلوچستان:بجلی کی تاریں گھر میں جا گریں، کرنٹ لگنےسے5 افراد جاں بحق

ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے  بجلی کی تاریں گھر میں گری تھیں۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کا کہنا ہے کہ  بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں بیوی، دو بیٹے اور 60 سالہ پڑوسی شامل ہے، تمام افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔