بالی وڈ اداکارہ زرین خان ڈینگی بخارمیں مبتلا،ہسپتال داخل

Aug 18, 2023 | 07:02 AM

ایک نیوز:2010 میں سلمان خان کی فلم 'ویر' سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زرین خان ڈینگی بخار کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں ان دنوں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں اداکارہ زرین خان بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ 
زرین خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے  ایک تصویر اسٹوری پر لگائی جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زرین خان کو تیز بخار اور جسم میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ زرین خان ویر، وجہ تم ہو، ہاؤس فل 2 جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزیدخبریں