دنیا کا خوبصورت ترین باتھ روم کہاں واقع؟

Aug 18, 2023 | 06:18 AM

ایک نیوز: چین کے شہر نانجنگ میں واقع شاپنگ مال میں بنے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت باتھ روم کہا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شنگھائی سے270 کلومیٹر دور نانجنگ شہر کے ایک شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر واقع دنیا کا سب سے شاندار اور متاثر کن پبلک باتھ روم موجود ہے۔ اس شاپنگ مال کے باتھ روم کو دنیا کا سب سے خوبصورت پبلک باتھ روم قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا باتھ روم کو شنگھائی میں قائم آرکیٹیکچر فرم X+Living کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ نانجنگ میں Deji پلازہ شاپنگ مال کی چھٹی منزل پر بنے باتھ روم میں آکر آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ کسی پرتعیش محل کے حصے میں آگئے ہوں۔
یہ باتھ روم ایک لمبی راہداری سے شروع ہوتا ہے جس کی دیواروں میں پودے لگے ہوئے ہیں۔ باتھ روم کے اس حصے کو ایک باغیچے میں چہل قدمی کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں