ایک نیوز:پنجاب حکومت نےجیل کے ہسپتالوں کا کنٹرول محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جیل کے43 ہسپتالوں کا نظام محکمہ صحت کو دینے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی۔
تفصیلات کےمطابق جیلوں میں قائم منشیات کے عادی افراد کے بحالی مراکزمحکمہ صحت چلائے گا۔ سمری کے مطابق جیلوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار محکمہ صحت کو ہوگا۔
43 جیلوں کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی ادویات کی خریداری محکمہ صحت کرے گا سمری میں کہا گیا کہ جیلوں میں قائم ہسپتالوں کی مرمت وتعمیرکی ذمہ داری بھی محکمہ صحت پنجاب کی ہوگی۔
سمری میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان پریژن رولز میں ترامیم کی منظوری دیں۔