ایک نیوز:پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس نےخطرےکی گھنٹی بجادی، مریضوں کی تعداد29 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد29 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، صوبے بھرمیں قائم217 کلینکس میں سے صرف23 میں پی سی آر کی سہولت موجود ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک9 لاکھ81 ہزار سے زائد پی سی آر کئے جاچکے ہیں، انتہائی موذی مرض کے62 فیصد پھیلنے کی وجہ سرنج کا بار بار استعمال ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے76 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں، حالیہ اسکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی کے ایک لاکھ38 ہزار مریض سامنے آئے۔
دستاویزات کے مطابق اس سے قبل صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے4 لاکھ مریض ہی رجسٹرڈ تھے۔
پنجاب میں ہیپاٹائٹس کےمریضوں کی تعداد29لاکھ سےتجاوزکرگئی
Aug 18, 2023 | 05:30 AM