کولمبیامیں6.1شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزگئیں

کولمبیامیں6.1شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزگئیں
کیپشن: 6.1 magnitude earthquake in Colombia, buildings shook

ایک نیوز:کولمبیا کے دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سڑکوں پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
کولمبیا کے جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
سی جی ایس کے مطابق زلزلےکا مرکز ملک کے وسط میں واقع ایل کالواریو قصبے میں تھا، جو بوگوٹا سے40 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
ایجنسی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ زلزلے کے بعد 5.9 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔