علی زیدی: پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں شیڈول جلسہ منسوخ ہونے کے بعد ملک بھر میں اعلان کردہ تمام جلسوں کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق اب پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن میں 21،22 اور 23 اگست کو جلسے شیڈول کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں 24 اور 25 اگست کو پاور شو کرے گی، اس کے بعد 26 اگست کو کراچی اور 27 اگست کو سکھر میں جلسہ کیا جائے گا، جبکہ پشاور میں جلسہ 28 اگست کو ہوگا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 29 اور 30 اگست کو جہلم جبکہ 31 اگست کو اٹک میں جلسے منعقد ہوں گے۔ جن سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔
اس کے بعد اگلا جلسہ یکم ستمبر کو سرگودھا، 2 ستمبر کو گجرات اور 3 ستمبر کو بہاولپور میں ہوگا۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی تاریخی پاور شو 4 اور 5 ستمبر کو کرے گی۔ شیڈول کے مطابق 6 ستمبر کو مردان اور 7 ستمبر کو بہاولنگر میں جلسہ کیا جائے گا۔
ملتان میں چیئرمین عمران خان 8 ستمبر جبکہ شیخوپورہ میں 9 ستمبر کو پہنچیں گے۔ 10 ستمبر کو گوجرانوالہ اور 11 ستمبر کو کوئٹہ میں پی ٹی آئی میدان سجائے گی۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کا مقام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے۔