منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے ابراج گروپ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے ،ابراج گروپ ،خلاف ،کارروائی ،آغاز
کیپشن: ایف آئی اے نے ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹ منجمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ان اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کیے تھے۔ جس میں 5 افراد کے ملوث ہونے کا شک ہے۔ ان پانچ افراد میں مبینہ طور پر سید عارف مسعود نقوی، ان کی اہلیہ فائزہ نقوی اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انکوائری کے بعد جلد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔