پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم خاتون فٹبالر کی خدمات حاصل کرلیں

Aug 18, 2022 | 22:56 PM

ایک نیوز نیوز: ساف ویمن کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی فٹبال ٹیم کو اچھی خبر مل گئی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ کھلاڑی کا نام نادیہ خان بتایا گیا ہے، جو کہ اس وقت برطانیہ میں ویمن ایف اے کپ کھیل رہی ہیں اور نیپال میں ٹیم کو جوائن کریں گی۔ 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ خان مڈفیلڈر ہیں اور ان کے فیڈریشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ وہ اگلے ماہ پاکستانی ٹیم کو نیپال میں جوائن کریں گی۔ یاد رہے کہ ساف ویمن کپ 6 ستمبر سے کھٹمنڈو میں کھیلا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ نادیہ خان برطانیہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور فیفا قوانین کے مطابق وہ برطانیہ یا پاکستان میں سے کسی ایک ملک سے کھیل سکتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ نادیہ خان دوسری اوورسیز پاکستانی ہیں جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔ اس سے قبل یواےای سے تعلق رکھنے والی ماریہ خان بھی پاکستان کیمپ کو جوائن کرچکی ہیں۔ 

مزیدخبریں