امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا

Aug 18, 2022 | 22:07 PM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل مائیکل کوریلا کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سلامتی، دفاع، سیکیورٹی اور فوجی سطح پر تعاون پر بات چیت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام زیربحث آیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-18/news-1660842407-1676.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سینٹ کام نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ 

مزیدخبریں