ایک ہی وقت میں 6 پورٹریٹ بنانے والی آرٹسٹ، ویڈیو دیکھئے!

 ایک ہی وقت میں 6 پورٹریٹ بنانے والی آرٹسٹ، ویڈیو دیکھئے!

ایک نیوز نیوز: ڈچ آرٹسٹ راجاسرنا وین ڈیم بلاشبہ سب سے بہتر ہیں، کیونکہ وہ ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں اور پاوں کے ذریعے بالکل اصلی لگنے والی چار چار تصویریں بنانے کی مہارت رکھتی ہیں۔

 یہی نہیں، روٹرڈیم سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ راجاسرنا وین ڈیم نے اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاوں میں پینٹ برش پکڑ کر ایک ہی وقت میں چھ خاکے بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

راجاسرنا وین ڈیم نے اپنے ہاتھوں اور پاوں سے بیک وقت تصاویر بنانا اپنی پیداوار بڑھانے اور بوریت ختم کرنے کے لئے شروع کیا۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں پینٹنگ شروع کی اور بیت جلد مشہور ہو گئیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-18/news-1660840688-8053.mp4

راجاسرنا وین ڈیم کا کہنا ہے کہ اس نے ایک وقت میں کئی پورٹریٹ بنانا 2019 میں شروع کیا، کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے وہ بیماری کی وجہ سے پورٹریٹ نہیں بنا سکی تھیں۔

مزید کہا میں نے اس کی پریکٹس نہیں کی، بلکہ بس پورٹریٹ بنانا شروع کر دیئے۔ اس طرح پورٹریٹ بنانا بہت ٹیکنیکل ہوتا ہے۔ میں جتنا ممکن ہو سکتا ہے اپنے پورٹریٹس کو ایکوریٹ بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں زیادہ تر پبلک فگرز کے پوریٹس بناتی ہوں، جیسا کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسکس، بلی ایلش اور جسٹن بیبر وغیرہ۔