فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس کرتے ویڈیو سامنے آ گئی

فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس کرتے ویڈیو سامنے آ گئی

ایک نیوز نیوز: فن لینڈ کی پرکشش وزیراعظم میرن صنا نے اپنی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آنے پر کہا کہ نہ تو انہوں نے کوئی نشہ آورادویات استعمال کیں، اور نہ ہی ان کے پاس کچھ چھپانے کے لئے ہے۔

ویڈیو میں 36 سالہ عالمی راہنما کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سیلیبرٹی دوستوں کے ساتھ مزے میں ہیں، اورلگتا ہے کہ پارٹی کا انتظام ایک پرائیویٹ اپارٹمنٹ میں کیا گیا تھا۔ جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ موبائل فون کیمرا کے لئے مستی میں ڈانس کر رہی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-18/news-1660834644-8184.mp4

وڈیو منظر عام پر آنے پر وزیراعظم کی اتحادی پارٹی سنٹر پارٹی کے ممبرآف پارلیمنٹ میکو کرنا نے ٹویٹ کیا  اور مطالبہ کیا کہ میرن صنا کو رضاکارانہ ادویات کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ 

جس پرمیرن صنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں۔ میں نے نشہ آور ادویات استعمال نہیں کیں اورڈرگ ٹیسٹ کروانے میں کوئی قباحت نہیں، لیکن ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ کرنا کچھ سپیشل لگتا ہے۔

انہوں نے اپنے رویے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہاں انہوں نے ڈانس کیا، گانا گایا، جشن منایا، لیکن واضح کیا کہ وہ بہت زیادہ نہیں پیتیں۔ وڈیوز کو لیک کرنے والے پر بھی غصے کا اظہارکیا اورکہا کہ یہ پارٹی ہفتوں پہلے منعقد کی گئی تھی۔

جب پوچھا گیا کہ کیا پولیس کو تفتیش کرنا چاہیئے تو انہوں نے کہا وہ نہیں سمجھتیں کہ کچھ غلط ہوا اور پولیس کو اس کی تحقیقات کرنا چاہیئں۔

پارٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے میرن صنا نے کہا کہ جشن دو فلیٹس پر منعقد کیا گیا اور پارٹی میں 20 افراد نے شرکت کی۔ 

وڈیو میں نظر آنے والوں میں فنش سنگر الما اور اس کی بہن انا، ریپر پیٹری نیگارڈ، ٹی وی ہوسٹ ٹینی وکسٹارم، فوٹوگرافرجنیا آٹیو، ریڈیو ہوسٹ کیرولینا تومینین، اور ان کے پارٹی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبرز آف پارلیمنٹ شامل تھے۔