ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کا کل کراچی میں پاور شو ہوگا یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے معاملہ کنفیوژن کا شکار ہوگیا۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے کل ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے ۔ خراب موسم کے باعث عمران خان کا دورہ کراچی بھی ملتوی کردیا گیا۔ جلسے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا عمران خان کل کراچی پہنچ رہے ہیں، طوفان ہو بارش ہو آپ لوگوں نے پہنچنا ہے، عمران خان کا تاریخی خطاب ہو گا اور یہ جو جدوجہد شروع ہوئی ہے وہ انتخابات پر ہی ختم ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا کل کراچی میں شاہراہِ قائدین پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے اہم پیغام۔@fawadchaudhry#کپتان_کراچی_جلسہ pic.twitter.com/M0NVdhjSAe
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) August 18, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی نے حیدر آباد کا جلسہ منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 19 اگست کو کراچی کے باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ کیا تھا، جلسے کا نیا مقام شاہراہِ قائدین ہوگا۔
آج سے 3 روز قبل کراچی میں جلسے کا فیصلہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت تحریکِ انصاف کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
تحریکِ انصاف نے قبل از وقت انتخابات کیلئے موجودہ حکومت پرمزید دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں عوامی جلسوں کی منظوری دے دی۔
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے مابین سابق معاونِ خصوصی شہباز گِل کی گرفتاری پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ شباز گِل کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔