ایک نیوز نیوز: سیلابی صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں پی ٹی آے نے لکھا کہ فائبر کی تار کٹ جانے کی وجہ سے کیچ، پنجگور، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق سیلاب اور بارش کی وجہ سے ٹیلی نار، زونگ اور یوفون کی موبائل آپریٹنگ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی سروسز بھی بلوچستان میں متاثر ہوئی ہیں جن کی کی بحالی کا کام جاری ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے متاثرہ مواصلاتی نطام کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
واضع رہےکہ بلوچستان میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیبلوچستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے لیکر اب تک 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اورسبی میں ہوئی ہیں۔