ایف آئی اے میں پھر اکھاڑ پچھاڑ

ایف آئی اے میں ایک بار پھر اُکھاڑ پچھاڑ 
کیپشن: ایف آئی اے میں ایک بار پھر اُکھاڑ پچھاڑ 

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے میں ایک بار پھر اُکھاڑ پچھاڑ،6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون ملک کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے  اینٹی کرپشن سرکل لاہور تعینات کردیا گیا۔

ندیم اختر کو اینٹی کرپشن سرکل لاہور سے اسلام آباد ائیرپورٹ چیک پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔

شہواظ احمد کو بنکنگ سرکل اسلام آباد سے اینٹی کرپشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔

عطا الرحمن کو لاہور ائیرپورٹ سے اسلام آباد ائیرپورٹ تعینات کر دیا گیا۔

شیرازاحمد کو اسلام آباد ائیرپورٹ چیک پوسٹ سے لاہور ائیرپورٹ چیک پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا۔

شوکت نواز کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد سے اسلام آباد ائیرپورٹ چیک پوسٹ تعینات کر دیاگیا۔