آئی فون 14 پرو کے لانچ کی حتمی تاریخ آ گئی

Aug 18, 2022 | 15:50 PM

  ایک نیوز نیوز: امریکی کمپنی ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘  سیمت جدید ترین مصنوعات سات ستمبرکو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق ایپل کی مصنوعات میں  متعدد نئے میکس،کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل گھڑی کے تین نئے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔تقریب کو آن لائن اسٹریم  کیا جائے گا ۔

نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی۔نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائزکے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پروآئی فون لانچ کرے گی۔

کمپنی آئی فون 14 پرولائن کے لیے بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایپل فرنٹ فیسنگ کیمرے کے کٹ آؤٹ کی جگہ لے گا۔اسے نوچ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز کے لیے گولی کی شکل کا سوراخ اور کیمرے کے لیے ہول پنچ سائز کی جگہ ہوگی۔ اس سے صارفین کو قدرے بڑی سکرین ملے گی۔ کمپنی آئی فون 14 پرو میں تیز رفتار چپ بھی شامل کررہی ہے۔دریں اثنا ایپل باقاعدہ آئی فون 14 ماڈلز میں آئی فون 13 سے اے 15 چپ برقرار رکھے گی۔

آئی فون 14 پرو میں سب سے اہم تبدیلیاں کیمرا سسٹم میں ہوں گی، جو صارفین کو قدرے بڑا نظر آئے گا۔ پرو ماڈلز کو 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو سینسرزکے ساتھ 48 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ملے گا۔ ایپل ویڈیو ریکارڈنگ اور بیٹری کی میعاد میں بہتری کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

سیریز 8 کے نام سے مشہورتازہ ترین ایپل واچز کے لیے ایپل خواتین کی صحت کے لیے فیچرز اور باڈی درجہ حرارت سینسر شامل کرے گی۔نئی معیاری گھڑی سیریز7 کی طرح نظر آئے گی، لیکن ایک نیا پرو ماڈل بھی اس کے بعد متعارف کرائے گی۔ اس میں ایک بڑا ڈسپلے،نئی فٹنس ٹریکنگ فیچرز اور بیٹری زیادہ وقت نکالنے والی ہوگی۔کمپنی تیزرفتار چپ کے ساتھ اپنی کم قیمت اسمارٹ واچ ایپل واچ ایس ای کی نئی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ستمبرمیں کمپنی بعض اور مصنوعات بھی متعارف کرارہی ہے ان میں : آئی او ایس 16, سافٹ ویئر ہے جو اگلے آئی فونز پر چلے گا, اور واچ او ایس 9, اگلا ایپل واچ آپریٹنگ سسٹم اور کمپنی آئی پیڈ او ایس، آئی پیڈ کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اکتوبر میں میک او ایس وینٹورا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

مزیدخبریں