ایک نیوز نیوز: سب کو معلوم ہے کہ مسلسل ورزش کرنا صحت کے لئے بہت بہتر ہے۔ ہر ہفتے کتنے منٹ جسمانی سر گرمی آپ کی زندگی کو بڑھا سکتی ہے۔
امریکی جرنل سرکولیشن میں چھپی ایک لاکھ سولہ ہزار بالغ افراد کی سٹڈی کے مطابق جو لوگ گائیڈلائنز سے بڑھ کر ورزش کرتے ہیں ان کے قبل از وقت اموات کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
سٹڈی میں ماہرین صحت نے بالغ افراد کو تجویز دی ہے کہ وہ ہر ہفتے 150 سے 300 منٹ تک اعتدال پسند اور 75 سے 150 منٹ تک زبردست جسمانی سرگرمی کریں۔ ماہرین کے مطابق اعتدال پسند جسمانی سرگرمی میں پیدل چلنا، ویٹ لفٹنگ اور معمولی ورزش، جبکہ زبردست جسمانی سرگرمی میں دوڑنا، سائیک چلانا اور تیرنا شامل ہیں۔
سٹڈی کے شرکا سے 30 سالوں کے دوران دیئے گئے جوابات سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کی سفارشات سے دو سے چار گنا زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کے دل کی امراض یا دوسری امراض سے ہلاک ہونے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
جو لوگ اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کی سفارشات سے دو سے چار گنا زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کے عام بیماریوں سے ہلاک ہونے کے امکانات 26 سے 31 فی صد، دل کے امراض سے 28 سے 38 فیصد اور دل کے علاوہ دوسری بیماریوں سے 25 سے 27 فی صد کم ہو جاتے ہیں۔
اور جو لوگ زبردست جسمانی سرگرمی کی سفارشات سے دو سے چار گنا زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کے عام بیماریوں سے ہلاک ہونے کے امکانات 21 سے 23 فی صد، دل کے امراض سے 23 سے 33 فیصد اور دل کے علاوہ دوسری بیماریوں سے 19 فی صد کم ہو جاتے ہیں۔