ایک نیوز نیوز: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کی کوارڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی اپنے سعودی ہم منصب سے جدہ میں سعودی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے رانا ثناء اللّٰہ کا وزارت داخلہ پہنچنے پراستقبال کیا۔
اس موقع پر وزراء داخلہ ملاقات میں رانا ثناءاللّٰہ کے ساتھ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید بھی موجود تھے۔
پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ وزیر داخلہ
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) August 18, 2022
رواں برس پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ@MOISaudiArabia
ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے اپنے ہم منصب کو خادمین حرمین شریفین کا حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی۔
وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد اور سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے اور ملکر تمام داخلی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔
Interior Minister Pakistan Rana Sanaullah pic.twitter.com/s5MHUxc97i
— Ministry of Interior Pakistan (Official) (@MOIOfficialPak) August 18, 2022