دوسرا ون ڈے: شاہینوں کی شاندار کارکردگی، نیدر لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست

Aug 18, 2022 | 14:40 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان   دوسرے ایک روزہ میچ میں شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ سیریز بھی 2.0 سے اپنے نام کرلی ہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے  بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ جو کہ نیدرلینڈ کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوئی۔ نیدر لینڈز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈا 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 34 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستانی ٹیم کے اوپنر میچ میں نہ چل سکے لیکن کپتان بابراعظم نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 69 رنز اور آغا سلمان 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ  میچ 21 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں،نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ  میچ 21 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں