ایک نیوز نیوز: انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم زاہد عرف باؤ کو گرفتارکرلیا۔
انچار ج انویسٹی گیشن سمن آباد نے کہا ہے کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھائی وقاص، بھابی رضیہ اور بھتیجی مسفرہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، ملزم قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد 02 سال سے گجرات میں روپوش تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد خالد گورسی نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ منتقل کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر سمن آباد انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش بھی دی۔