ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔
پراسیکیوشن نے پمز اسپتال سے جاری شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیاجس میں کہا گیا ہےکہ شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کررہے ہیں، وہ کندھے،گردن اورچھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کررہے ہیں، ان کا فوری ای سی جی کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ شہبازگل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ان کاکارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے جب کہ شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
Dr @SHABAZGIL lies barely conscious on a stretcher, his health has been compromised immensely due to the torture of this fascist regime. More remand equals to more torture, more violations of human rights! #شہباز_گل_کو_رہا_کرو
— PTI (@PTIofficial) August 18, 2022
pic.twitter.com/ahwxy6VWnd