اسپیکر قومی اسمبلی کے پروٹوکول افسر کا شاندانہ گلزار کو پاسپورٹ دینے سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر پروٹوکول افسر کا شاندانہ گلزار کو پاسپورٹ دینے سے انکار
کیپشن: اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر پروٹوکول افسر کا شاندانہ گلزار کو پاسپورٹ دینے سے انکار

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 65 ویں خواتین کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک جانا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر پروٹوکول افسر نے پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا،پاسپورٹ رکھنے سے درخواست گزار کی بنیادی حقوق متاثر ہورہی ہے جو آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر جانبداری کی کوشش کررہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دے،بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاسپورٹ حوالے کیا جائے۔

درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈی جی پروٹوکول قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔