کراچی میں ہائی الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Aug 18, 2022 | 12:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں مزید موسلار دھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہےکہ آج بھی کراچی سمیت مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جس سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ کراچی میں رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ کل رات تک سسٹم کے زیر اثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔ 

سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کی شدت برقرار ہے۔ مون سون سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان سمیت مشرقی سندھ پر موجود ہے۔ جبکہ مون سون کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک آرہا ہے۔

وابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور  دادو میں بارش کا یہ سلسلہ20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں 21 اگست کی شام یا رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں