اورنج لائن کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ 

Aug 18, 2022 | 12:40 PM

ایک نیوز نیوز : پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا اور اس حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشنز پر بھی سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور طلباء کو کرائے میں رعایتی پیکج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔

 سی پیک اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سالانہ 1.9 ارب روپے  مالیت بجلی کی بچت ہوگی۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر آپریشن عزیر شاہ کاک ہنا ہے کہ اورنج لائن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا نا گزیر ہے  کیونکہ اس وقت بجل یککے ایک یونٹ کی قیمت 18 تا ک21 روپے ہے جس  لاگت پر اورنج لائن ٹرین کو چلانا ممکن نہیں۔ اس لئے اورنج لائن ٹرین کو چلانے کے لئے 50 تا 70 میگا واٹ کا سولر پلانٹ نصب کرنے کی تجویز ہے  جس سے اخراجات میں کمی آئے گی ۔ انہوں  نے بتایا کہ اورنج لائن پر سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرچکی ہے ۔ 

مزیدخبریں