پنجاب میں نوکریاں ہی نوکریاں، بیروزگار نوجوان کاغذات مکمل کرلیں

Aug 18, 2022 | 11:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  بیروزگاروں کے لئے بڑی خوش خبری،  نوکریاں ہی نوکریاں ۔۔۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے مسلسل خوشخبریوں کا تیسرا روز۔ آج پھر ٹویٹ کرکے ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔  ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  11 ہزار سے زائد نان ٹیچنگ اسٹاف کی نوکریوں  کے حوالے سے سمری منظور کرلی گئی ہے اور بھرتی کے عمل کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ اسٹاف خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ اداروں ڈی پی آئی ،قائد اکیڈمی، پی ٹی ایف سمیت دیگر اداروں میں  گیارہ ہزار سے زائد  نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں