ایک نیوز نیوز: بیروزگاروں کے لئے بڑی خوش خبری، نوکریاں ہی نوکریاں ۔۔۔
وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے مسلسل خوشخبریوں کا تیسرا روز۔ آج پھر ٹویٹ کرکے ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 ہزار سے زائد نان ٹیچنگ اسٹاف کی نوکریوں کے حوالے سے سمری منظور کرلی گئی ہے اور بھرتی کے عمل کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ اسٹاف خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ اداروں ڈی پی آئی ،قائد اکیڈمی، پی ٹی ایف سمیت دیگر اداروں میں گیارہ ہزار سے زائد نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کیا جائے گا ۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) August 18, 2022
Third good news is that the Summary of Non - Teaching Staff in School Education Department Punjab (BS-01 to BS-04) for more than 11,000+ jobs has been initiated, signed & moved forward. Opportunities should be created for as many as possible at this time.