شیل کمپنی کا پاکستان میں سروس بند کرنے کا اعلان

Aug 18, 2022 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا کی دوسری بڑی جیٹ فیول سپلائر کمپنی شیل پاکستان لمیٹڈ نے پورے پاکستان میں اپنی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ریگولیٹری فائلنگ میں آئل مارکیٹنگ فرم نے کہا کہ ہوائی اڈوں کے کاروبار کو چلانا اب تجارتی طور پر فائدہ مند نہیں رہا ہے۔

اس وقت شیل کمپنی پاکستان میں 4 مقامات پر ہوائی اڈوں  کا کاروبار کر رہی ہے۔ جس میں کراچی جناح ایئرپورٹ، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ اور نواب شاہ ایئرپورٹ پر ایوی شامل ہیں۔

ان 4 ہوائی اڈوں سے متعلق لیز کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 6 ایئرپورٹس کے آپریشن کے لیے شیل ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ قانونی تعمیل، مالی اور تجارتی تحفظات سمیت وسیع پیمانے پر غور و فکر کرنے کے بعد کمپنی نے ٹینڈر میں حصہ نا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  شیل کمپنی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مشاورت کے بعد ان ہوائی اڈوں سے باہر نکلنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں فضائی آپریشنز کے علاوہ اپنے دیگر تمام کاروبار اور آپریشنز جاری رکھے گا اور وہ اس فیصلہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔

 واضع رہے کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق۔  شیل دنیا میں دوسرا سب سے بڑا جیٹ فیول سپلائر رہا تھا۔ کمپنی  نے 25 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی صارفین کی طلب کو پورا کیا تھا۔

مزیدخبریں