ایک نیوز نیوز: لال سنگھ چڈھا نے عامر خان کی ناکام فلم کا 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہورعامر خان سمیت دیگر خانز کی فلمیں بھی گزشتہ چند سال سے ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی فلم ان کی گزشتہ 20 سال کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو ریلیزہوئی تھی اور فلم نے 16 اگست تک 46 کروڑ روپے کمائے تھے۔ عامر خان کی آخری ناکام فلم میلا تھی جسے 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن لال سنگھ چڈھا ابھی تک اس سے بھی ناکام ترین فلم بن رہی ہے۔ لال سنگھ چڈھا کی ایک ہفتے کی کمائی عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ایک دن کی کمائی سے بھی 30 کروڑ روپے کم ہے۔ ٹھگس آف ہندوستان نے پہلے دن میں ہی 75 کروڑ کما لیے تھے۔
عامر خان کی فلم کے خلاف وقت مظاہرے اس وقت شروع کیے گئے تھے جب کہ ان کا 2015 کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی۔ جس میں وہ انٹرویو کے دوران بتاتے ہیں کہ انہیں ان کی بیوی کرن راؤ کہتی رہتی ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، یہاں تنگ نظری بڑھ چکی ہے۔
واضع رہے کہ عامر خان کی فلم کا بھارت بھر میں بائیکاٹ جاری ہے جس کی وجہ سے فلم کے 80 فیصد شوز نہیں دکھائے جا رہے ہیں۔
اگر یہی سلسلہ مزید کچھ دن تک چلا تو عامر خان کی فلم کو سینماؤں میں دیکھانا بند کر دیا جائے گا اور اگر ایسا ہوا تو تاریخ میں لال سنگھ چڈھا کسی بڑے ہیرو کی پہلی فلم ہوگی جو سب سے کم وقت تک سینماؤں میں دکھائی جائے گی۔
جب ان کی فلم ریلیز ہوئی تو ایک وکیل نے ممبئی پولیس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست بھی دائر کی۔ جس میں عامر خان پر ہندوؤں اور بھارتی فوج کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کارگل پر عامر خان کو ایک پاکستانی فوج کہتا ہے کہ وہ نماز پڑھنے جا رہا ہے اور وہ بھی اپنی عبادت کریں۔ جس پر عامر خان انہیں جواب دیتے ہیں کہ انہیں
لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ پر 150 کروڑ روپے کے اخراجات آئے اور اگر فلم نے اس سے دگنی کمائی نہیں کی تو عامر خان اور دوسرے پروڈیوسرز کو نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
View this post on Instagram