بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے202 افراد جان کی بازی ہار گئے

Aug 18, 2022 | 09:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں  بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں، اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

مزیدخبریں