ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹر کو نوٹس جاری کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔
ٹرین واقعے پر پرائیویٹ آپریٹر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے
— Pakistan Railways (@PakrailPK) August 17, 2022
تسلی بخش جواب اور وضاحت نہ دینے کی صورت آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا
واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی pic.twitter.com/7crWJ3PQKo
واضح رہے کہ تیز گام ٹرین کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ٹرین کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراؤں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر عوام کی جانب سے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-18/news-1660796864-2355.mp4