حکومتی پزیرائی ملنے کا سوچنا چھوڑ دیا،استقبال کیلئےفیملی کافی ہے:شہروز کاشف

SHEHROZ KASHIF
کیپشن: SHEHROZ KASHIF

 ایک نیوز نیوز: کم عمری میں دنیا کی اس 8ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کوہ پیماشہروز کاشف کا کہنا ہے کہ اب حکومتی پزیرائی ملنے کا سوچنا چھوڑ دیا ہوا ہے۔میرےا ستقبال کیلئے میری فیملی ہی کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو سے جب کاشف لاہور پہنچے تو ان کے استقبال اور حوصلہ افزائی کیلئے ان کی فیملی اور دوستوں کے علاوہ کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ 

شہروز کاشف نے 8 ہزارمیٹر سے بلند دس چوٹیاں سر کی ہیں جس میں بلند ترین چوٹیاں جی ون اور جی ٹو شامل ہیں۔  شہروز کاشف نے برطانوی خاتون کا ریکارڈ توڑا۔

شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں میں نے پاکستان کیلئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ میرا شوق اور جنون ہے۔ میرا ہدف کم عمری میں 14 چوٹیاں سر کرنا ہے۔ جس کیلئے ابھ 4 مزید بلند چوٹیاں سر کرنا ہوں گی۔ 

شہروز کاشف نے مزید کہا چین کی چوٹیاں سر کرنے کیلئے انہیں پرمٹ چاہیے ہیں۔ حکومت اس میں میری مدد کرے۔ یہاں پر سیاحت کو پرموٹ کرنے کی بات کی جاتی ہے لیکن اسے پرموٹ نہیں کیا جاتا ہے۔ 

واضع رہے کہ شہروز کاشف نے اگلے ماہ نیپال کی دو 8 ہزار چوٹیاں بلند کرنے کا آغاز کرنا ہے۔