محرم پر گزشتہ برسوں سے زیادہ سیکیورٹی انتظامات کیئے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

Aug 18, 2021 | 16:12 PM

admin
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کیئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں یومِ عاشور پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے۔مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ یومِ عاشور کے لیے سیکیورٹی پلان پر 100 فیصد عمل درآمدیقینی بنایا جائے گا۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ جاری رکھے۔
مزیدخبریں