پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب کوملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کوگرانے کا بھی نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نے مجسمہ گرانے میں ملوث ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ 14 اگست کے روز سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔