محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 19اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھداخل ہونگی، 19 اگست کی رات راولپنڈی جہلم گجرات چکوال سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور۔ فیصل آباد۔سرگودھا۔خوشاب میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ ابیٹ آباد۔ہری پور۔مانسہرہ ۔سوات۔پشاور ۔دیر ۔مالاکنڈ ۔سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کشمیر۔گلگت بلتستان سمیت خطہ پوٹھوہار کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔