ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم اور کیپرا کی ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو پہلے مرحلے میں کیٹیگرائز کیا جائے گا۔
ترجمان کیپرا کا کہنا ہے کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو کاروبار کے حجم کے بنیاد پر اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز سے فکس ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ فیصد کے حساب جو پہلے سے ٹیکس عائد ہے وہ دینا چاہیں گے یا فکس ٹیکس دیں گے جو مالکان کی مرضی ہوگی اس کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ترجمان کیپرا کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال سے فکس سیلز ٹیکس آن سروسز وصول کیا جائے گا۔