امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

Apr 18, 2024 | 20:24 PM

ایک نیوز :امریکا اور برطانیہ نے اسرائیل کیخلاف حملے کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق  پابندیاں ایرانی ڈرون پروگرام سے منسلک 16 افراد اور 2 کمپنیوں پر لگائی گئیں،  برطانوی حکومت نے7 ایرانی شخصیات اور 8 کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے، پابندیاں ان کمپنیوں پر عائد کی گئیں ہیں جنہوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونیوالے ڈرون کے انجن بنائے تھے، نئی پابندیاں یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر لگائی گئی ہیں ،  ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید کارروائیوں کے ساتھ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پابندیوں کے اختیارات کو استعمال کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں