سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

Apr 18, 2024 | 18:46 PM

ایک نیوز :سی این جی صارفین کیلئے بری خبر ،سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی ریجن ٹو کیلئے بھی سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ،200 روپے ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا ،ریجن ون میں پختوانخواہ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد، گوجر خان شامل، ریجن ٹو صوبہ سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے،  سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں