ملت ایکسپریس حادثہ :کانسٹیبل بےگناہ ،انکوائری مکمل

Apr 18, 2024 | 18:33 PM

ایک نیوز :ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر ابتدائی انکوائری مکمل کرلی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈرافٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو بھی ارسال کردیا۔

 ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ٹرین اسٹاف، عینی شاہدین، ٹرین میں سوار مسافروں سے بیانات قلمبند کیے گئے۔ خاتون کی ہلاکت میں کانسٹیبل میرحسن کا ملوث ہونا ثابت نہ ہو سکا۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی۔کانسٹیبل میر حسن خاتون مسافر پر تشدد کرنے کا ذمہ دار قرار پایا ، 12اپریل کو کانسٹیبل میر حسن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

 ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق  خاتون مسافر مریم بی بی کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں موجود نہیں تھا۔ ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد تنویر احمد نے ٹرین میں خاتون مسافر کی ہنگامہ آرائی کا عمل ہوتے ہوئے بھی کوئی کاروائی نہیں کی۔ ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد تنویر احمد نے خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ جا کر معاملہ حل نہیں کیا۔  ڈرافٹ ایس ایچ او ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد غلام حسین نے بھی ٹرین میں جا کر خاتون مسافر کا معاملہ حل نہیں کیا۔ ایس ایچ او ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد غلام حسین نے اپنی ڈیوٹی میں سنگین کوتاہی کی۔

مزیدخبریں