فیض آباد دھرنا ،معاہدہ پہلے ہوا  وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال 

Apr 18, 2024 | 18:20 PM

ایک نیوز: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا۔

دھرنا کمیشن کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا، وزیر اعظم نے وزیرکے استعفےاورفیض حمیدکے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا جس پر وزیراعظم کو بتایا گیا معاہدہ توہوچکا، دستخط ہوگئے، پیچھےنہیں ہٹ سکتے۔

اس سےقبل کمیشن کے سامنے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے بیان دیا کہ 2017 میں حکومت نے وزیراعظم کی سربراہی میں دھرناختم کرنےکی ذمہ داری دی تھی اور معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے کیونکہ تحریک لبیک والے معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھے۔فیض حمید نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھرنا منظم نہیں بلکہ ختم کرایا تھا جب کہ تحریک لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں تھا۔

مزیدخبریں