ویب ڈیسک: بالی ووڈاداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ روزےکی اہمیت سےواقف ہوں اس لئے نمازاورروزےکی پابندہوں۔
حال ہی میں اداکارہ وماڈل نورا فتیحی نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جہاں پراداکارہ سےمختلف سوال وجواب کئےگئے۔اپنی گفتگوکےدوران اداکارہ نےانکشاف کیاکہ اُنہوں نے مصروف شیڈول کے باوجود بھی ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے۔
بالی ووڈاداکارہ نےکہاکےمیرےوالدین نےبچپن سےہی مجھےروزےکی اہمیت کےبارےمیں بتایااس لئے میں 14 سال کی عُمر سے روزے رکھ رہی ہوں اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں اسکول بھی جاتی تھی اور اب تک اپنے تمام کام روزے کی حالت میں سرانجام دیتی ہوں، مجھے بچپن سے ہی عادت ہے اسی وجہ سے مجھے روزے میں کام کرنا مشکل نہیں لگتا۔
نورا فتیحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور نظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شُکر ادا کرتے ہیں، اُس سے گفتگو کرتے ہیں اور مصروف زندگی کا کچھ لمحہ سکون سے گزارتے ہیں۔
نورا فتیحی نے مزید کہا کہ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز تو باقاعدگی سے ادا نہیں کر پاتی لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جتنی ممکن ہوسکے وہ نماز پڑھ لوں۔