ایک نیوز:مہنگائی کےمارےعوام کیلئےایک اوربری خبر، صارفین کیلئےبجلی2.94پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈسکوزنےاضافےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی ہے،اضافہ مارچ کےماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگاگیا۔نیپرااضافےکی درخواست پر26مارچ کوسماعت کرےگا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10.74 فیصد، ایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی،مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ونڈ سے 2.55 فیصد، سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔