یواےای میں طوفانی بارشیں،ہزاروں مسافرپھنس گئے

Apr 18, 2024 | 13:08 PM

ایک نیوز:یواےای میں حالیہ طوفانی بارشوں سےمتعددفلائٹس منسوخ ہونےکی وجہ سےہزاروں مسافرپھنس گئے۔
تفصیلات کےمطابق دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشز کینسل ہونےکی وجہ سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے ایمرٹیس کی امارات سے برطانیہ اور برطانیہ سے امارات آنے والی تمام 7 فلائٹس کینسل کردی گئی ہیں۔

 دبئی ائیر پورٹ پر درجنوں فلائٹس کئی گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔ دنیا کے دوسرے مصروف ترین ایئرپورٹ سے ہتھرو ائیرپورٹ آنے والی فلائٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ دبئی ائیرپورٹ پر اب تک 20 انٹرنیشنل فلائٹس کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ منسوخ کی جانے والی فلائٹس بھارت پاکستان سعودی عرب اور مانچسٹر جارہی تھیں۔ ریاست فجیرہ، الخیمہ اور العین کے ائیر پورٹس کی بھی تمام فلائٹس الرٹ پر ہیں۔
 دبئی ائیرپورٹ سے اب تک بیرون ممالک سے آنے والی 21 جبکہ امارات سے بیرون ملک جانے والی 24انٹرنیشنل فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں۔ دبئی ائیر لائن کی متعدد فلائٹس منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔ اتحاد ائیرلائن کی بھی تقریبا تمام فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں ایجپٹ ائیرلائن کی جانب سے بھی قائرہ سے دبئی جانے والی تمام فلائٹس منسوخ کردیں ہیں، کولمبو سے دبئی جانے والی سری لنکن ائیرلائن کی فلائٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں