ایک نیوز:وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ زرمبادلہ ذخاِئر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بلوم برگ کے ساتھ راونڈ ٹیبل اجلاس ہوا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، ذرمبادلہ زخاِئر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو چار فیصد سے تجاوز کر جائے گی،روپے کی قدر میں سالانہ روائتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ روپےکی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے اسٹاف لیول معائدہ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔