پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ،عدالت میں چیلنج

Apr 18, 2024 | 10:16 AM

ایک نیوز:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کوعدالت میں چیلنج کردیاگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکےخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی۔
 جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔

 لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔
وکیل درخواست گزار نےموقف اپنایاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا ۔ 
درخواست میں استدعاکی گئی لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں