یوٹیوب کا ایڈ بلاکر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Apr 18, 2024 | 00:10 AM

ایک نیوز:یوٹیوب نے موبائل ڈیوائسز میں ایڈ بلاکر کے خلاف کام کرنے والا فیچر متعارف کرانےکی تیاریاں شروع کردیں۔

یوٹیوب کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جو تھرڈ پارٹی ایڈ بلاکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں ان کو بفرنگ کے مسائل اور ’یہ مواد آپ کی ایپ کے لیے دستیاب نہیں ہے‘ جیسا پیغام موصول ہوسکتا ہے۔
گزشتہ برس یوٹیوب نے عالمی سطح پر ایک کوشش لانچ کی تھی جس کا مقصد صارفین کی ویڈیو کے دوران اشتہارات دیکھنے کی حوصلہ افزائی اور یوٹیوب پریمیئم میں اپ گریڈ کرنا تھا۔ پلیٹ فارم نے ایڈ بلاکنگ ایکسٹنشن آن رکھنے والے صارفین کے لیے ویڈیوز کو غیر فعال کرنا شروع کر دیا تھا لیکن یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسیاں تھرڈ پارٹی ایپس کو اشتہارات بند کرنے کی اجازت نہیں دیتیں کیوں کہ ایسا کرنے سے تخلیق کار کی کمائی میں رکاوٹ آتی ہے۔
پلیٹ فارم موبائل ڈیوائسز میں استعمال کیے جانے والے ایڈ بلاکرز کو ہدف بنانے جارہی جو صارفین کو ایڈ بلاکنگ ایپ میں بغیر کسی اشتہار کے یوٹیوب دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزیدخبریں