ویب ڈیسک:فن لینڈ کی کمپنی نے بھارت کے تجارتی مراکز میں 235افراد کے گنجائش والی بڑی لفٹ نصب کردی ۔
اسٹوڈیو اپارٹمنٹ جتنی سائز کی لفٹ کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 اسٹیل کیبلز سپورٹ کرتے ہیں اور اس میں 235 افراد ایک ساتھ عمارت کی اوپری منزل پر جا کر واپس آسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اتنی بڑی لفٹ کی ڈیزائننگ اس طرح کی گئی ہے کہ اس جدید کنونش سینٹر میں لوگوں کے بڑے گروپ جو کہ عموماً شادی بیاہ یا پھر نمائش میں شرکت کیلئے اکٹھے سوار ہوسکیں۔
25.78 مربع میٹر کے اس حیرت انگیز ڈیزائن اور انجینئرنگ کے نمونہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کمپلیکس کے اطراف موجود دلکش مناظر اور خوبصورت گارڈن لفٹ میں سفر کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔
دنیا کی اس سب سے بڑی لفٹ کا انحصار ایک اختراعی چرخی بیم سسٹم جو کہ 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کالمز کے اوپر فکس ریلز پر ہے۔
کون کمپنی نے اس کی قیمت کا تو نہیں بتایا لیکن اسے بھارت کی سب سے بڑی پرائیویٹ سیکٹر ادارے ریلائنس انڈیسٹریز نے نصب کیا ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی قیمت کافی زیادہ ہوگی۔